پاکستان کا زمبابوے کو کلین سوئپ

پاکستان بمقابلہ زمبابوے ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور فائنل ٹیسٹ جمعہ کے روز شروع ہوا تو پاکستان نے 4 وکٹ کے نقصان پر 268 رنز بنائے، اظہر علی نے 126 رنز اور عابد علی نے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، بابر اعظم نے 2 اور فواد عالم نے 5 رنز بنائے۔

دوسرے دن عابد علی نے اپنی پہلی ڈبل سینچری بنائی ، عابد علی نے 215 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،اظہر علی نے 126 رنز جبکہ نعمان علی نے 97 رنز بنائے، پاکستان نے 510 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی ، دوسرے دن کے اختتام پر زمبابوے نے اننگز کی ابتدا میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنائے، تابش خان ، حسن علی ،شاہین آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے دن کی شروعات میں زمبابوے کی ٹیم 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی، حسن علی نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں جبکہ ساجد خان نےدو ، تابش خان اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کو پہلی اننگز میں 378 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی تھی۔

دوسری اننگز

فالو آن کا سامنا کرتے ہوئے زمبابوے کے بلے بازوں نے دوسری اننگز کی ابتدا میں 79 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد اسپنر نعمان علی اور شاہین آفریدی نے کھلاڑیوں کو کریس پر ٹکنے نہ دیا، نعمان علی نے 5 اور شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں لیں، تیسرے دن کے اختتام پر زمبابوے نے دوسری اننگز میں 9 وکٹ پر 220 رنز بنائے۔

ہرارے میں ٹیسٹ کے چوتھے دن محض 20 منٹ تک کھیل جاری رہا جب پاکستان کو ایک ہی وکٹ کی ضرورت تھی تو شاہین آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے لیوک جونگے کو کیچ آؤٹ کردیا یوں زمبابوے کے تمام کھلاڑی 231 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور پاکستان نے دوسرا ٹیسٹ بھی 1 اننگ اور 147 رنز سے جیت لیا۔

واضح رہے پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلا ٹیسٹ اننگز اور 116 رنز سے جیتا تھا اور اب اس نے سیریز کی ایک جامع فتح حاصل کرلی ہے عابد علی کو  بہترین بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ جبکہ فاسٹ بولرحسن علی کوعمدہ بولنگ کی وجہ سے سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button