پاکستانی ٹک ٹاکر ارطغرل کو دھوکہ دینے پر گرفتار

لاہور : پولیس نے جمعرات کے روز لاہوری ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ، جس نے مبینہ طور پر ترک اداکار انجین الٹان ڈیزیتان کے خلاف دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا تھا ، جو کے ترکی ڈرامہ میں ارطغرل کے کردار کے لئے مشہور ہے ۔

کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (ڈی ایس پی سی آئی اے) کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس میاں شفقت کے مطابق ، دزیتان نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو ایک ای میل بھیجی تھی ، جس میں ان سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ کاشف ضمیر کے خلاف دھوکہ کرنے ، جعلی بینک ڈرافٹ بھیجنے کے لئے مقدمہ درج کریں اور ڈی ایس پی سی آئی اے نے بتایا کے کاشف ضمیر نے چیک اور ان کی تصاویر کو ان کی رضا مندی کے بغیر بھی استعمال کیا ۔

ڈی سی پی سی آئی اے نے بتایا کہ ترکی فنکار کے ای میل کے جواب میں ، اس دھوکہ باز کے خلاف ریس کورس پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے جعلی بینک ڈرافٹ اور 90 ملین روپے کے چیک ترکی بھیجے تھے ، ڈی ایس پی نے بتایا کہ کاشف کے خلاف سیالکوٹ اور لاہور کے تھانوں میں جعلسازی سے متعلق کل 6 مقدمات درج کیے گئے ہیں ، جس کے لئے اس سے قبل بھی اسے گرفتار کیا گیا تھا ۔

دسمبر 2020 میں ، سوشل میڈیا پر ارطغرل کے مرکزی کردار کے ساتھ اس شخص کی تصاویر شائع ہونے کے بعد اس ملزم کاشف ضمیر چوہدری کا نام وائرل ہوا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button