پاکستانی ایٹمی سائنسدانوں نے ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی دفتر خارجہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ پاکستانی جوہری سائنس دانوں اور ہمارے ایک ادارے نے پائیدار ترقیاتی اہداف کو حا صل کیا جس کے لئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال میں پاکستان کی پیشرفت کو تسلیم کرتے ہوئے بین الاقوامی ایوارڈز دیے گئے ۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی ۔ اے ۔ ای ۔ اے) اور اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او) نے مشترکہ طور پر ان ایوارڈز سے نوازا ہے۔

ایوارڈز میں پاکستان کے نیوکلیئر انسٹی ٹیوٹ برائے زراعت اور حیاتیات (این آئی اے بی) کے لیے بھی اچیومنٹ ایوارڈ شامل ہے ۔ اسی طرح گروپ میں کام کرنے کے لئے ٹیم اچیومنٹ ایوارڈ پاکستان جوہری توانائی کمیشن (پی اے ای سی) میں چار سائنس دانوں کے ایک گروپ کو بھی دیا گیا ہے ۔

ایک تیسرا ایوارڈ ، ‘ینگ سائینٹسٹ ایوارڈ’ ، جسے پی اے ای سی کے ایک سائنس دان نے پودوں میں تغیر بخش عمل اور اس سے متعلقہ ٹیکنالوجیز میں کام کرنے کے لئے حاصل کیا ۔

ایف او کے ایک بیان میں لکھا گیا کہ یہ ایوارڈز جوہری ٹیکنالوجی میں پاکستان کی ترقی اور پائیدار ترقیاتی اہداف خصوصا فوڈ سکیورٹی کے حصول کے لئے کوششوں کی واضح نشاندہی کرتے ہیں ۔

بیان میں مزید کہا گیا کے پاکستان میں شہریوں کے وسیع پیمانے پر ایٹمی پروگرام صحت عامہ ، طب ، زراعت ، صنعت اور ایٹمی بجلی پیدا کرنے کے شعبوں میں عوام کی فلاح و بہبود اور قومی ترقی میں براہ راست حصہ ڈال رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button