پاکستانی کرکٹ اسکواڈ انگلینڈ پہنچ گیا

پاک انگلینڈ سیریز کے قومی کرکٹ اسکواڈ برمنگھم پہنچ گیاجہاں وہ ڈربی میں 3 روز تک روم آئیسولیشن میں رہیں گے،روم آئیسولیشن مکمل کرنے پر قومی کرکٹ اسکواڈ کو  7 روز تک ڈربی میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان حالیہ دورے میں 3 ون ڈے اور تین  ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں، دورے میں دونوں فارمیٹ  میں پاکستان ٹیم کی قیادت   بابر اعظم کریں گے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے دورہ جنوبی افریقہ میں کافی اچھی کرکٹ کھیلی، ہم اس دورے میں بھی اسی کارکردگی کو لے کر چلیں گے۔

انگلینڈ میں ہم نے ہمیشہ اچھی کرکٹ کھیلی ہے،انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ورلڈ کپ کوالیفائر میں اچھےآغاز کی کوشش کریں گے۔

 حارث سہیل کی واپسی سے بیٹنگ مضبوط ہوگی،تمام کھلاڑی بہت ساتھ دینے والے ہیں لہذا ایک کپتان کی حیثیت سے مجھ پر پریشر کم رہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button