موسم کہیں نرم تو کہیں گرم

پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات بارش  نے موسم یکسر بدل دیا ،خانیوال، چنیوٹ ، سرگودھا، جھنگ اور شانگلہ ہل میں بارش نے موسم سہانا بنا دیا۔

 جھنگ میں بارش کے باعث فیسکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ ہوگئے ،شہریوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، شدید بارش کے باعث  گندم کی تیار فصل خراب ہو نے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں گوجرانوالہ ،ناروال ،ایبٹ آباد، سیالکوٹ،مانسہرہ ،ہری پور،گلگت بلتستان اور کشمیر میں  وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی  پیشگوئی کی ہے۔

گزشتہ روز بارش نے اسلام آباد اور اسکے گرد ونواح کا رخ بھی کیا جسکے باعث وفاقی دالحکومت میں موسم خوشگوار ہوگیا ۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کراچی میں رمضان کے دوسرے عشرے میں ہیٹ ویو  کے ایک اور اسپیل کے داخل ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز یعنی آج سے اتوار تک  کراچی کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 اعشاریہ 5 ڈ گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہا ۔

Back to top button