پاکستان کی ٹیسٹ میں بہترین ابتداء

جمعرات کے روز ہرارے میں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن فاسٹ باؤلنگ کے نتیجے میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی دن غلبہ حاصل کیا، حسن 4-53 کے اسکور کےساتھ کامیاب باؤلر رہے جبکہ آفریدی 4-43  کے اسکور کے ساتھ کامیاب ترین باؤلر رہے۔

زمبابوے نے دوپہر کے کھانے کے وقت تک 59-4 کا اسکور  کیا تھا ، جبکہ حسن نے دو ابتدائی وکٹیں حاصل کیں ہوئی تھیں ، جس میں اسٹینڈ ان کپتان برینڈن ٹیلر کی وکٹ تھی جس نے صرف پانچ رن  بنائے تھے، شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی نصف سینچری بھی مکمل کرلی ۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ آگے چل کر غلط ثابت ہوا ،زمبابوے کی پوری ٹیم 176 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

پاکستان کی بیٹنگ کی باری آئی تو باؤلرز کی طرح بلے بازوں نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، عابد علی نے 56 رنز کے ساتھ جبکہ ساتھی اوپنر عمران بٹ 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 103 رنز پر گزشتہ روز کے کھیل کا اختتام کیا۔

پاکستان دوسرے دن میں  کھیل کا آغاز بغیر کسی نقصان کے 103 رنز  کے ساتھ کرے گا ،پاکستان کو  برتری ختم کرنے کے لیے مزید تہتر رنز درکار ہیں۔

Back to top button