پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز جلد آرہی ہے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق ، پاکستانی حکومت نے انگلینڈ اور پاکستان کے مابین ہونے والی کرکٹ سیریز کے لئے تمام نشریاتی مسائل کو حل کردیا ہے ۔

اس ماہ کے شروع میں ، فواد چوہدری نے کہا تھا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز پاکستان میں نشر نہیں کی جائے گی کیونکہ ہندوستانی براڈکاسٹر اسٹارسپورٹس اور ایشیاء نے پی ٹی وی کی جانب سے معاہدے کی درخواست مسترد کردی تھی ۔

وزیر اطلاعات نے پھر کہا تھا کہ پاکستان انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رجوع کرے گا اور کوشش کریں گے کہ وہ کسی اور حل پر پہنچیں ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ جب تک 5 اگست ، 2019 والا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا ، اس وقت تک ہمارا ملک بھارت کے ساتھ کاروبار نہیں کرے گا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جمعہ کو کہا کہ حکومت کو پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز نشر کرنے کا راستہ مل گیا ہے ۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ، کہ نئے پی ایس ایل چیمپین بننے پر ملتان سلطانز کو مبارکباد ۔۔ میں رضوان ، بابر اعظم ، دیگر پاکستانی اور غیر ملکی ہیروز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس شاندار کرکٹ ایونٹ میں حصہ لیا ۔

انہوں نے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ، ہم نے پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز کی نشریات کا مسئلہ حل کر دیا ہے ۔

پاکستانی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے ممبران پہلے ہی انگلینڈ روانہ ہوچکے ہیں ۔

سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button