پاکستان نے باکسنگ کا میدان مار لیا

پشاور میں گزشتہ روز تین سال بعد باکسنگ کے انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد ہوا،ایونٹ میں پاکستان افغانستان اور ایران کے 20 بہترین باکسرز نے شرکت کی،جبکہ ایونٹ میں 10 میچز کھیلے گئے۔

ایونٹ کے لیے پشاور آمد پر ملکی اور غیر ملکی باکسرز کا شاندار استقبال ہوا،اس موقع پر ایشین باکسنگ چیمپین عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے۔

انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں مقابلوں  کا انعقاد  باکسنگ کے کھیل کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مین فائٹ میں پاکستان کے  کامران  عبد الوہاب کا ٹاکرا افغانستان کے حامد خان سے ہوا ،پاکستان کے کامران نے  افغانستان کے حامد  کو فائنل مقابلے  کے دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا اور مقابلہ جیت لیا۔

جبکہ دوسری مین فائٹ میں پاکستان کے یامین کا مقابلہ افغان حریف ہارون سے ہوااور کامران نے تیسرے راؤنڈ میں اپنے مد مقابل کو ڈھیر کر کے  مقابلہ اپنے نام کرالیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button