خلائی مشاہدہ گاہ کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں ملک کی پہلی خلائی مشاہدہ گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، وفاقی وزیر برائےسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کے لیے ملک کی پہلی خلائی مشاہدہ گاہ کا سنگ بنیاد اسلام آباد میں رکھ دیا ہے۔

تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم خلائی مشاہدہ گاہ کراچی میں بنا رہے ہیں ، گوادر میں بنا رہے ہیں اور اسلام آباد میں بنارہے ہیں لہذا اب یہ مسئلہ نہیں ہے کہ چاند کیسے دیکھا جائے بلکہ اب ایک نئے مسئلے پر غور کرنا ہے  کہ جو لوگ چاند پر رہتے ہیں وہ عید کیسے منائیں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ایسے علماء کی تعداد بڑھ رہی ہے جو علم کو اپنے آگے رکھتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر کا کہنا تھا کہ پہلے سے ہی اس ماحول کو بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ ہو اور ایک ہی دن عید ہو، خلائی مشاہدہ گاہ کے قیام سے رویت ہلال کمیٹی کو تعاون ملے گا ۔

Back to top button