جاپان کی پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ

کورونا کے مشکل صورتحال کے دوران جاپان نے پاکستان کو ایک بڑی سہولت دی ہے،جاپان کی حکومت نے پاکستان کا 370 ملین ڈالر کا قرضے کی ادائیگی ملتوی کردی۔

ٹوکیو اور اسلام آباد نے 40 بلین جاپانی یین  (تقریبا$ 370 ملین ڈالر) کے قرضے   کی واپسی کو 2026موخر کرنے پر اتفاق کیا جو پاکستان میں کوویڈ 19 کے خلاف لڑنے کے لئے مالی  معاونت فراہم کرے گا۔

جاپان نے پاکستان کے قرض کو موخر کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں ، جس پر پاکستان میں جاپان کے سفیر متسوڈا کونینوری اور پاکستان کے سیکرٹری برائے اقتصادی امور نور احمد نے دستخط کیے۔

واضح رہے کہ جاپانیوں کے ذریعہ قرض کی ادائیگی میں ملنے والی مہلت  کی مدد سے ، پاکستان اس رقم کوکورونا کی صورتحال میں  صحت  اور قومی سلامتی سے متعلق مختلف اقدامات کے  لیے خرچ کر سکے گا۔

Back to top button