پاکستان : کورونا میں واضح کمی

حکومتی اقدامات کے باعث ملک میں کورونا  کیسز میں واضح کمی آنے لگی،پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 47 ہزار 1 سو 83  ٹیسٹ کیے گئے،1 ہزار 8 سو 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 3اعشاریہ 9 فیصد رہی،کورونا کے باعث پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 80 افراد موت کا شکار ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 20 ہزار 9سو 30 ہوچکی ہےجبکہ ملک کے 639 اسپتالوں میں کورونا کے 4ہزار88 مریض زیرعلاج ہیں۔

ملتان میں48 ،کراچی میں 36جبکہ گوجرانوالہ میں 35 فیصد آکسیجن بیڈزکورونا مریضوں کے  زیر استعمال ہیں،بہاولپور میں 36،پشاور میں 35 اور لاہور میں 32 فیصد وینٹیلیٹرز پر کورونا مریض ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے،لاہور میں 20 سے زائد اور پنجاب بھر میں 326 ویکسی نیشن سینٹرز اس وقت فعال ہیں،19 سال سے زائد افراد کو 3 جون سے کورونا ویکسین لگانےکا سلسلہ شروع ہوگا۔

تیس(30) سال والے افراد کی واک اِن اور 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی بغیر رجسٹریشن اور پن کوڈ ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button