زمبابوے اور پاکستان دوسرے ٹی ٹونٹی میں آمنے سامنے

پاکستان بمقابلہ زمبابوے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے پہلے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا انتخاب کیا، پاکستان کو زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں مستحکم ہونے کی کوشش میں زمبابوے کے دیے ہوئے ہدف کا تعاقب کرنا ہوگا۔

بیس سالہ ارشاد اقبال اپنا پہلا انٹرنیشنل محمد نواز کی جگہ کھیلیں گے ، پاکستان نے جا رحانہ کھیلنے کا انتخاب کیا ہے ، اسپن باولنگ کے فرائض عثمان قادر اور محمد حفیظ ادا کریں گے۔ پاکستان نے اپنی بیٹنگ لائن میں بھی ایک تبدیلی کی ، حیدر علی کو چھوڑ کر آصف علی کو موقع فراہم کیا۔

زمبابوے کو بھی اپنی لائن اپ کو تبدیل کرنا پڑا ہے، کپتان شان ولیمز اس میچ سے باہر رہیں گےکیونکہ برینڈن ٹیلر جو بیماری سے واپس آئے ہیں انہوں نے ان کی جگہ کپتان کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

ٹیلر بھی نمبر چار پر بلے بازی کرنے کے لئے ویسلی مدھیویر کے ساتھ آرڈر کے اوپری حصے میں واپس آئے ہیں،دوسری تبدیلی مڈل آرڈر میں ہے جو کریگ اروائن کی غیر موجودگی ہے، جنہوں نے پہلے میچ میں زمبابوے کو فتح کے قریب پہنچایا تھا ، لیکن وہ کلائی کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، اسی طرح تاریسائی مساکندہ 5 نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

Back to top button