پاکستانی فتح کا ریکارڈ محفوظ

ہرارے اسپورٹس کلب میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بدھ کے روز زمبابوے کو پاکستان نے شکست دے دی،  اس سے پہلے زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ہونے والے  14 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان نے تمام 14 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

گرین شرٹس نے عمدہ باؤلنگ کی ، عثمان قادر نے اپنے چار اوورز میں تین وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کو ان کے 149 رنز کے مجموعی دفاع میں مدد فراہم کی اور پاکستان نے 11 رنز سے فتح حاصل کرلی، محمد حسنین نے دو ، جبکہ حارث رؤف اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

زمبابوے کی طرف سے کریگ ایرائن نے سب سے زیادہ 34 ، 34 رنز بنائے ، اس کے بعد لیوک جونگ وے کے 30 رن ، تیناشی کامونوہکموی کے 29 رنز ، جبکہ ویسلے مدھیویر اور ریان برل نے 14 رنز بنائے ۔

محمد رضوان کی 82 رنز کی اننگز نے پاکستان کو زمبابوے کے لئے پہلے ٹی ٹونٹی میں 150 رنز کا ہدف دیا۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی بار کھیلنے والے دانش عزیز اور فخر زمان ڈبل ہندسے میں اسکور کرنے میں کامیاب رہے لیکن جلد ہی وکٹیں گنوا بیٹھے، رچرڈ نگاراوا کو آخری اوور میں 20 رنز نہ داغنے کی صورت میں پاکستان نے زمبابوے کی ٹیم کو بہت کم ہدف دیا ہوتا ۔

آج کے کھیل میں پاکستان نے اپنے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا اور محمد حسنین کو ان کی جگہ کھلایا، پاکستان نے حسن علی کو بھی آرام دیا اور ان کی جگہ لیگ اسپنر عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کیا ۔ مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کو ڈراپ کردیا گیا اور دانش عزیز کو لایا گیا ، بائیں ہاتھ کے بیٹسمین  نے ٹی ٹونٹی میں گرین شرٹ کھلاڑی کے طور پر ڈیبیو دیا۔

Back to top button