پاک انگلینڈ سیریز پاکستان میں نہیں دیکھی جاسکے گی

منگل کو(آج) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا  ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی بھارتی کمپنیوں اسٹار اور سونی کے ساتھ آئندہ پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز کو نشر کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

فواد  چوہدری نے کہا کہ”کابینہ نے پی ٹی وی کی جانب سے اسٹار اور سونی کے ساتھ انگلینڈ پاکستان کرکٹ سیریز کو نشر کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے”۔

وفاقی وزیرنے واضح کیاکہ ساؤتھ ایشیاء کے کرکٹ مواد پر اسٹار اور سونی کی اجارہ داری ہے اور سارا حق ہندوستانی کمپنیوں کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم کسی بھی ہندوستانی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہیں کرسکتے ہیں اور اس وجہ سے سیریز پاکستان میں براڈ کاسٹ نہیں  کی جاسکے گی۔

تاہم ہم ای سی بی [انگلش کرکٹ بورڈ] سے رابطہ کرکے درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی یہ واضح کر دیا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات  صرف اس بات پر منحصر ہیں کہ بھارت اسکی جانب سے  5 اگست  2019  کو کیے جانےوالے اقدامات [مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کے بارے میں] کو منسوخ کرتا ہےیا نہیں۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ جب تک ان اقدامات کو واپس نہیں لیا جاتا ہے [ہندوستان کے ساتھ] ہمارے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button