قومی ٹیم زمبابوے سے معرکہ کے لیے تیار

زمبابوے میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم نے گزشتہ روز پیر کی دوپہر سے نیٹ پریکٹس کا آغاز کردیا  ہے ۔

پاکستان بمقابلہ زمبابوے 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے، گزشتہ روز کھلاڑیوں نے ہرارے میں نیٹ پریکٹس کی ، بیٹنگ پریکٹس اور بالنگ پریکٹس کے ساتھ فیلڈنگ ڈرلز میں بھی خوب محنت کی ۔

دورہ زمبابوے میں پاکستان کے تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں، ٹیسٹ اسکواڈ آئندہ روز پاکستان سے زمبابوے روانہ ہوگا ۔

Back to top button