سمندر پار پاکستانیوں نے ریکارڈ بنادیا

اوورسیز پاکستانیوں کا پی ٹی آئی حکومت پر اعتماد روز بروز بڑھتا جارہا ہے جسکا ثبوت  انکی بھیجی گئی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم  عمران خان نے خوشی کا اظہار  کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر لکھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اچھی خبر آئی ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے  ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے ۔

اس خبر کی تفصیلات پر روشنی  ڈالتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان  کا کہنا تھاکہ جمعہ تک اوورسیز پاکستانیوں نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دوماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے  مزید  کامیابی کے بارے میں قوم کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نیا پاکستان سرٹیفیکٹ میں بھی سرمایہ کاری  ایک بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

ٹوئیٹر پر ایک دوسرے پیغام میں وزیر اعظم نے  نوجوانوں کو تاریخ کی سب سے بڑی درخت لگاؤ مہم کی تیاری کے لیے بھی ہدایت کردی ،انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ  تمام پاکستانی خصوصا نوجوان تاریخ کی سب سے بڑی درخت لگاؤ مہم کے لیے تیار ہوجائیں۔

انہوں نے قوم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ  قوم تیار رہیں ،ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button