ٹارگٹ کلرز عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو بری کرنے کا حکم

کراچی : تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دو پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں نامزد ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرلی ہیں ۔

آج سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی ہے ۔

کراچی عدالت نے مبینہ ٹارگٹ کلرز عبید کے ٹو اور نادرشاہ کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے آج دونوں کو بری کردیا ہے اور حکم دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید کیس نہیں تو انہیں جیل سے رہا کر دیا جائے ۔

اس بات کا خیال رہے کہ اس سے پہلے انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 2 ،2 لاکھ روپے جرمانہ بھی اداکرنے کا حکم دیا تھا ۔

مزکورہ پولیس کے مطابق ملزمان نے سال 2000 میں ایم اے جناح روڈ پر پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا جن میں دو پولیس اہلکار ریحان اور نثار شامل تھے ۔

لیکن بعد ازاں پولیس نے عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو ایم کیو ایم مرکز 90 سے گرفتار کیا تھا جبکہ ابھی ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں دیگر مقدمات بھی زیرسماعت ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button