کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری

ڈی جی خان میں لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش لادی اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے دی گئی 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہے ،تاہم جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے  پیش قدمی جاری ہے۔

آر پی او فیصل رانا نےلادی گینگ کے سرغنہ اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی  جو تاحال عمل میں نہ آسکی ہے۔

پولیس ،بی ایم پی،ایلیٹ فورس،رینجرز سمیت دیگر  اداروں کا قبائلی علاقے کشوبہ میں سرچ آپریشن  جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیمیں  قبائلی علاقے سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی  لادی گینگ کی تلاش میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب شکار پور کے علاقے گڑھی تیغو میں  ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن تعطل کا شکار ہے۔پولیس کی طرف سے انٹیلیجنس بیس ٹارگیٹڈ آپریشن  بھی  شروع نہیں ہوسکا۔

ایس ایس پی تنویر تنیو کا کہنا ہے کہ  ڈرون سے کچے کے علاقے کی نگرانی کی جارہی ہے ،پہلے ہمارے پاس کچے کی معلومات نہیں ہوتی تھی،مگر اب ڈرون کے ذریعے ساری معلومات حاصل کرلی ہیں ،کچے کے مختلف علاقوں کے نقشے بنا لیے ہیں ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی اور آئی جی سندھ کی طرف سے مکمل فری ہینڈ دیا گیا ہے،ہمارا ٹارگیٹ ایریا کو کلیئر کروانا ہے،اس بار فیصلہ کن اور نتیجہ خیز آپریشن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button