عید کی تیاری کے لیے 3 دن باقی

کووڈ 19 کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 8 سے 16 مئی تک مختلف سرگرمیوں پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں ۔

حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ 8 سے 16 مئی تک مختلف معاشرتی ‘ سماجی اور تجارتی سر گرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردے گی، کیونکہ پورے ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس کل(منگل کو) ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وفاقی ،صوبائی اور  ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،مانیٹرنگ  ٹیمیں کورونا ایسا و پی ز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے باخبر رہنے کے حکومتی ڈیٹا بیس کے مطابق ، پاکستان نے 43،981 کوویڈ 19 ٹیسٹ کیے جن میں سے 4،487 مثبت آئے 142 نئی اموات کے ساتھ ، پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد 17،329 ہوگئی ہے، پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اموات ہوئیں ، جن میں 107 اموات ہوئیں۔

ملک میں کیس مثبت آنے کی اوسطا  شرح 2. 10فیصد ہوگئی ہے جبکہ 87،794 فعال کیسزہیں جبکہ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 699،816 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لئے ، حکومت نے متعدد پابندیاں معاشرتی سرگرمیوں اور عوامی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لیے لگائی ہیں۔

Back to top button