گلشن اقبال مکان میں ایک کروڑ کی ڈکیتی

ایک شخص نے دعوی کیا ہے کہ ڈاکوؤں نے گلشن اقبال میں اس کے گھر سے 10 ملین روپے مالیت کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ہے ۔

شکایت کنندہ خالد محمود نے گلشن اقبال پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کی صبح تین ڈاکوؤں نے گلشنِ اقبال کے بلاک 7 میں اس کے بنگلے میں گھس کر گھر والوں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنایا ۔ ملزمان 80 تولہ سونا ، 8،500 امریکی ڈالر ، 90،000 روپے ، ایک لیپ ٹاپ اور کار لے کر فرار ہوگئے ۔

اس شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ ایک ڈاکو مستقل طور پر کسی سے فون پر بات کیے جا رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا ، لیکن خالد محمود نے جمعرات کو یہ مقدمہ درج کروایا ۔

جنرل اسٹور بھی لوٹ لیا گیا

نیو کراچی میں تین ڈاکوؤں نے ایک جنرل اسٹور سے ڈھائی لاکھ روپے چھین لئے ۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور بندوق کی نوک پر صارفین اور دوکاندار کو یرغمال بنا لیا ۔

اس کے بعد ملزمان 5۔2 لاکھ روپے نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے ۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ تفتیش جاری ہے ۔

اس کے علاوہ بدھ کے روز کلفٹن پولیس نے زمزمہ کے علاقے میں بینک کے عملے کے خلاف انیتا قاضی کی شکایت پر ایف آئی آر نمبر 293/21 بھی درج کی تھی ۔ جس میں پولیس نے بتایا کہ شاید انکے لاکر کو بجلی کے کٹر کی مدد سے کاٹا گیا تھا اور سونا لوٹ لیا گیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button