ویکسی نیشن میں حائل رکاوٹ دور

پاکستان میں ویکسی نیشن کا عمل  جاری ہے  اور  امریکہ کی طرف سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین وصول ہونے کے بعد اب پاکستان میں چائینیز کے ساتھ ساتھ  امریکن ویکسین بھی دستیاب ہوگی  جسکے بعدبیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی راہ میں حائل  رکاوٹ   دور  ہوگئی ہے۔

 وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ موڈرنا ویکسین تعلیم یا  ملازمت  کے ویزا پر  بیرون ملک جانے والے افراد کو لگائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موڈرنا ویکسین ان لوگوں کو لگے گی جو ایسے ممالک میں کام کے لیے  یا تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانے والے ہیں جہاں صرف چند ویکسین قابل قبول ہیں۔

گزشتہ روز امریکہ سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچی ہیں۔صدر این سی او سی نے  امریکی صدر کی کورونا پروگریسو پالیسی پر اظہار تشکر کیا ۔

ذرائع کے مطابق موڈرنا ویکسین کی ملک گیر تقسیم آخری  مراحل میں داخل ہوچکی ہےاور ویکسین کی تقسیم آج مکمل ہوجائے گی،ملک میں  موڈرنا ویکسین لگانے کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا۔

پہلے فیز میں صوبوں کو موڈرنا کی محدود خوراکیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ دوسرے فیز میں صوبوں کو حسب ضرورت ویکسین فراہم ہوگی ۔

واضح رہے  کہ موڈرنا کورونا ویکسین  16 بڑے شہروں اسلام آباد،لاہور ،کوئٹہ ،پشاور ،کراچی،ملتان ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ، سوات،حیدرآباد،مظفر آباد،میر پور،گلگت میں دستیاب ہوگی۔

موڈرنا ویکسین کو الٹرا کولڈ چین ریفری جریٹر زمیں رکھا جائے گا،موڈرنا ویکسین کی  25 لاکھ ڈوزز گزشتہ روزامریکہ سے  اسلام آباد پہنچی تھیں۔ موڈرنا ویکسین اوورسیز پاکستانیوں کو ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائیں گی، موڈرنا ویکسین خلیج ،یورپ،سعودی عرب ،امریکہ میں رجسٹرڈ ہے،اسکے علاوہ دائمی امراض کا شکار افراد کو بھی موڈرنا ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button