پی ایس ایل کی راہ سے رکاوٹیں ہٹنے لگیں

ابو ظہبی حکام کا بھارتی براڈ کاسٹرز سے متعلق فیصلہ آج متوقع ہے  جسکے باعث پی سی بی اور یو اے ای حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہےاور ٹورنامنٹ  کے شیڈول کا اعلان بھی تاحال نہ ہو سکا  ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا  اس بات پر غور شروع ہو گیا ہے کہ  اگر ابو ظہبی حکام  بھارتی براڈ کاسٹرز  کو اجازت نہیں دیتے تو  پی ایس ایل کو شارجہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین نجم سیٹھی کاکہنا ہےکہ پی ایس ایل 6 کو یو اے ای لے جانا درست فیصلہ نہیں تھا ،پی ایس ایل 6 میں احمقوں  کی لمبی لائن لگی ہے،ابھی تک یہ نہیں پتہ کےٹورنامنٹ کا شیڈول کیا ہے اور میچز کس اسٹیڈیم میں ہونے ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ   براڈ کاسٹ پروڈکشن ٹیم آگئی ہے  یا نہیں آئی ہے  ،وہ کیسے ہوگا کیا ہوگا ،یہ بھی ابھی تک نہیں پتا  کہ میچز ابو ظہبی میں ہوں گے یا شارجہ میں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ بڑی محنت سے عوام کے لیے ایک برینڈ "پی ایس ایل”بنایا تھا،پی سی بی نے عوام کو مس ہینڈل کیا  جسکی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہوچکا ہے۔

نجم سیٹھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ اور کچھ نہیں تو کرکٹ کو ہی بچا لیں ،کارکاردگی  اچھی نہ ہونے پر عوام عمران خان کو معاف کردے گی لیکن  کرکٹ کے نقصان کو معاف نہیں کرے گی ۔

کم از کم یہ تو آپ اچھی طریقے سے چلا لیتے باقی چیزیں تو آپکو پتا نہیں تھیں  اور بندے بھی آپ چن چن کے لائے ہیں اپنے، ٹورنامنٹ میں اگر بائیو فیکیورٹی ببل صحیح رکھتے تو کچھ نہیں ہونا تھا،ڈاکٹر سہیل کو قربانی کا بکرا بنا کر فارغ کردیا گیا ۔

ناصر حسین شاہ کی پیش کش

دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے  پاکستان کرکٹ  بورڈ کو پیش کش کردی ہے کہ اگر پی سی بی  کو ابوظہبی میں پی ایس ایل کے انتظامات میں  مشکلات پیش آرہی ہیں تو فوراً ان  سے رابطہ کریں ،وہ اس سلسلے  میں مدد کرنے اور اعلیٰ حکام سے بات کرنے کو تیار ہیں تاہم انہوں نے  اپنے پیغام میں یہ وضاحت نہیں کی کہ اعلی حکام سے مراد  ابو ظہبی یا پاکستان کے اعلی حکام مراد ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ  "پاکستان کی عزت ہم سب کی عزت ہے،میں پی ایس ایل کے حکام کو  مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ اگر  پی اسی ایل2021 کے دبئی میں انعقاد میں کوئی رکاوٹ آرہی ہے تو میں  اعلیٰ حکام سے بات کر سکتا ہوں ،آپ مجھ سے فوراً رابطہ کریں "۔

وزیر اطلاعات نے کچھ دیر پہلے ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا  کہ ابوظہبی میں پی ایس ایل میچوں کے انعقاد میں تمام رکاوٹوں کو دور کردیا گیا ہے اور انشاء اللہ لیگ اگلے 5 دن میں شروع ہوگی۔ ابو ظہبی میں مقامی حکام پی ایس ایل کے منتظمین کی پوری طرح سے مددکر رہے ہیں۔ گڈ لک پی ایس ایل تاہم پی سی بی حکام کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں کوئی   بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Back to top button