پڑوسی ملک بھی برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں

بھارت میں روزانہ کورونا کے باعث 1600  سے زائد اموات ہورہی ہیں، بھارت میں کورونا کی تشویشناک صرتحال کے پیش نظر برطانیہ نے پیر کو ہندوستان کو اپنے کوویڈ 19 کے سفر ی ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا ہے، جمعہ 23  اپریل کے بعد سے ہندوستان سے آنے والے برطانیہ کے باشندوں کو 11 راتوں تک ایک ہوٹل میں قرنطینہ رہنا ہوگا، ہندوستان سے دوسرے لوگ جو کہ برطانیہ یا آئرلینڈ کےشہری یا رہائشی ویزہ کےحامل نہیں ہیں  23 اپریل کے بعد بالکل بھی یوکے کا سفر نہیں کرسکیں گے ۔

برطانیہ کے صحت کے سکریٹری میٹ ہینکوک نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک "احتیاطی بنیاد” پر کیا گیا ہے  کیونکہ ہندوستان میں کورونا کی ایک نئی قسم سامنے آئی ہے، جو زیادہ خطرناک ثابت ہورہی ہے، یہ اعلان وزیر اعظم بورس جانسن کے ہندوستان کے اگلے ہفتے طے شدہ دورہ کے ملتوی ہونے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا، بورس جانسن ،نریندر مودی سے آن لائن بات کریں گے ۔

بورس جانسن کا دورہ دوسری بار ملتوی ہوا ہے اس سے پہلے جنوری میں برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے باعث ملتوی ہوا تھا ۔

Back to top button