خراب میٹرز پر اوسط بلز جاری کرنے کا نوٹس

لاہور : پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے خراب میٹرز پر اوسط بلز جاری کرنے کا نوٹس لے لیا ہے ۔

جناب وفاقی وزیر نے لیسکو چیف پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے دو دن میں اوسط بل درست کرنے اور نئے میٹر لگا کر اس حساب سے اوسط بل چارج کرنے کا حکم دے د یا ہے۔

اور ساتھ ہی رپورٹ جلد از جلد اسلام آباد بھجوانے کی ہدایت بھی کردی ہے ۔

محترم حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں اوسط بل ڈالنا صارف پر انتہا کا ظلم ہے ۔

مزید وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کو ان کے حلقے سے متعدد شکایات موصول ہوئیں ہیں ، اوسط بل کی سب سے زیادہ شکایات لیسکو سے مل رہی ہیں ۔

ایک جگہ پی آئی ٹی سی کی رپورٹ کے مطابق لیسکو میں 46 بیچز میں سے 6 میں اوور بلنگ ہوئی ہے اور گیپکو میں 36 میں سے 7بیچز میں اوور بلنگ ہوئی ہے ۔

یہ بات بھی واضح رہے کہ ایک نیوز چینل نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی 31 دنوں سے زیادہ کی اووربلنگ کا انکشاف بھی کیا تھا جس پر وفاقی وزیر توانائی نے نوٹس لیتے ہوئے سخت جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button