اچانک پروازیں منسوخ کرنے پر 4 ائیرلائنز کو نوٹس

کراچی : پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازیں اچانک منسوخ کرکے بین الاقوامی پروازیں چلانے کے معاملے پر قومی ائیر لائن سمیت 4 ائیر لائنز کو نوٹس جاری کردیے ہیں ۔

پاکستانی سی اے اے حکام کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی سے متعلق مسافروں کی شکایات موصول ہوئی تھیں جن پر پی آئی اے اور تین نجی ائیرلائنز کو سخت نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔

یہاں کی سول ایوی ایشن کے مطابق یکم اکتوبر سے 18 اکتوبرتک مجموعی طور 383 ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کی گئیں تھیں ۔

جبکہ آپریشنل وجوہات اور دیگربہانوں کی بنیاد پربین الاقوامی پروازوں کے لیے طیارے استعمال ہوئے ہیں ، قومی ائیرلائن کی جانب سے 417 میں 130 شیڈول ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کی گئیں تھیں ۔

ملکی سی اے ا ے اتھارٹی نے شیڈول پروازوں کی منسوخی سے متعلق ضابطہ اخلاق واضح کرتے ہوئے ہدایات کی ہیں کے انٹرنیشنل چارٹرڈ پروازوں کی اجازت مانگنے سے قبل ائیرلائن آپریٹرز اب حلف نامہ پیش کریں گے اور تکنیکی وجوہات پرڈومیسٹک پروازوں کی منسوخی کی اب سے پہلے اجازت طلب کی جائے گی ۔

اس کے علاوہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں صارفین نے معلومات لیں اور شکایات درج کرائیں ۔

جبکہ ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضیٰ اور دیگر افسران نے ائیرلائنزکے مسائل، ویکسی نیشن اور سروسز سے متعلق جوابات بھی دیے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button