نور جہاں، مائرہ خان، نوری اور گیتی

عائزہ خان اپنے آنے والے ڈرامے میں ماہرہ خان کو خراج تحسین پیش کریں گی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مشہور اداکارہ عائزہ خان اپنے آنے والے ڈرامہ” لا پتا” میں شریک اداکار گوہر رشید،علی رحمٰن خان اور سارہ خان کے ساتھ ٹِک ٹاکر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

عائزہ خان جو کہ پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ  فالوورزکی حامل    شوبز شخصیت ہیں  انہوں نے اپنی ایک  حالیہ پوسٹ میں اپنے مداحوں کے لئے یہ خبر منظر عام کی ہے۔

چپکے چپکے اداکارہ نے شیئر کیا کہ وہ ماہرہ خان کو فلم سپر اسٹار کے کردار میں انکے انداز اور ڈانس کی نقل تیار کرکے خراج تحسین پیش کریں گی۔

مائرہ سر فہرست

ایک تفصیلی نوٹ لکھتے ہوئے عائزہ خان کا کہنا تھا کہ  "ہم یقین نہیں کر سکتے کہ مائرہ آپ کو دس سال ہوچکے ہیں  اور آپ ابھی بھی سر فہرست ہیں”۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نےایک کے بعد ایک پروجیکٹ میں  اپنے فن کے ساتھ ہمیں انتہائی اعلی درجے پر تفریح ​​فراہم کی ہے۔ آپ کی عمدہ فلموں سے لے کر آپ کے بلاک بسٹر ڈراموں تک آپ نے ہم سب کو فخر  میں مبتلاء کیا ہے ،  آپ بین الاقوامی سطح پر ہماری نمائندگی کرتی ہیں اور آپکا ہونا ہمارے  لیے خوش نصیبی ہے  ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپکی اس  فنی خدمات کی وجہ سے میں اپنے آنے والے پروجیکٹ میں کچھ عظیم شخصیات کے ساتھ ساتھ  آپ کو  بھی خراج تحسین  پیش کرنا چاہتی ہوں۔

میرے نزدیک آپ نہ صرف ایک دوست ہیں بلکہ ایک آئیڈیل ہیں ، ایک  رول ماڈل ہیں ، جسے میں  اس وقت سے سراہتی ہوں جب ہم پہلی بار ملے تھے ۔

ہر چیز کے لیے آپ کا بہت شکریہ. ان تمام سالوں  کے لیے بہت بہت مبارک ہو اور میں آپ کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ آپ ہماری ہیروئین ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔

ڈرامہ لاپتا میں عائزہ خان نے میڈم نور جہاں کو بھی خراج تحسین پیش کیا  ہے۔ڈرامہ میں اپنے  اس نئے روپ کا انکشاف کرتے ہوئے عائزہ خان نے ایک تصویر شیئر کی اور اسکے ساتھ کیپشن  لکھا ۔ "گیتی  بطورمیڈم نور جہاں”۔

ڈرامے میں عائزہ خان کے کردار کا نام گیتی ہے جو ایک ٹک ٹاکر ہے ، اس ڈرامے کو خضرادریس نے تحریر کیا ہے اور خضر ادریس ہی اس کےہدایتکارہیں جبکہ اسے مومنہ درید  پروڈکشن کے بینر تلےبنایا کیا گیا ہے اور ڈرامہ ہم ٹی وی پر جلد پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button