لاہور میں انٹرنیٹ تاحال بند

ہفتہ کے روز جہاں ملک بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹس  کی سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کے بعد دوبارہ بحال کردی گئیں تھیں اور بحالی کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات  شیخ رشید نے عوام سے سوشل میڈیا کی عارضی معطلی کے لیے عوام سے معذرت بھی کی تھی اور آئندہ ایسا نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی ۔

دوسری طرف لاہور کے کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں جمعرات کوموبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز چند گھنٹوں کی بحالی کے بعد پھر سے معطل کردی گئیں تھیں اور شہر میں ڈیڑھ سو سے زائد مقامات پر موبائل انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہیں۔

یتیم خانہ چوک کے اطراف کے 10 کلو میٹر ریڈیس میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے،بند روڈ تا گلبرگ اور شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ مزنگ ،جیل روڈ ،چوبر جی،جیٹن روڈ،ریواس گارڈن جیل روڈ ، مال روڈ  اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی موبائل اورانٹرنیٹ سروس دونوں  5 دن سےمفلوج ہیں ۔

علاقہ مکینوں کو آن لائن امور اور بزنسز اورآن لائن کلاسوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button