عمران عباس کی چوتھی شادی کی خبر وائرل

عمران عباس  نے اپنی  چوتھی شادی کی خبر پر کلک بیٹرس (جھوٹ بول کر  کلک ،لائک اور ویوز حاصل کرنے والے یوٹیوبرز) کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عمران عباس نے مذکورہ بالا اداکاراؤں کے ساتھ اپنی شادی کی  خبروں والی جعلی ویڈیوز کے اسکرین شاٹس کے ساتھ  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ ڈالتے ہوئے سوال کہا۔

علیزےشاہ ، اُشنا  شاہ ،صبور علی  اور اب عروہ حسین ، 2021 کے بعد سے اب تک یہ یوٹیوبرز   اور ولاگرزمیری چار  شادیاں  کرواچکے ہیں ۔یار ان بلاگرز کو کوئی اور کام نہیں ہے؟ ۔۔(یا یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے کوئی اور کام نہیں ہے)۔

خدا اور محبت سیزن 1 اور 2 کے  اداکار نے مزید کہا: "کیا ہم ان بلاگرز / کلک بیٹرس کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں؟ کسی بھی خاتون کا نام اس کے ساتھی اداکار / دوست یا اس کے برعکس  کے ساتھ جوڑنا بہت شرمناک ہے۔

عمران نے مزید کہا ، میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ ان یوٹیوب چینلز ، بلاگز یا سوشل میڈیا پیجز کو کم از کم اَن سبسکرائب ہی کردیں تاکہ ان کو اپنی  پھیلائی ہوئی کڑواس کا اندازہ ہو۔

مذاق کی وضا حت

اپنی انسٹاگرام سٹوری میں عمران  عباس کی پوسٹ کو شیئر  کرتے ہوئے اُشنا شاہ نے کہا: "بعض اوقات ہم ان باتوں پر ہنس دیتے ہیں ، پر کبھی کبھی یہ  ہنسی کا باعث نہیں ہوتا ہے۔ یہ کلک بیٹرس (جھوٹ بول کر  کلک ،لائک اور ویوز حاصل کرنے والے یوٹیوبرز)  کی پھیلائی سرخیاں ہمارے خاندانوں تک واٹس ایپ گروپس میں گردش کرتی ہیں اور یہ انتہائی شرمندگی کا باعث ہوتی ہیں  ۔

اُشنا شاہ نے مزید  لکھا ، کیا تم لوگ  اب بس کرسکتے ہو؟

کچھ عرصہ قبل یوٹیوب پر عمران عباس کی  ساتھی اداکارہ اوشنا شاہ کے ساتھ شادی کی جعلی خبر شائع کی گئی تھی اور دونوں اداکاروں نے اسے ہلکے انداز میں لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اس کا مزاق اُڑایا تھا۔

اُ شناشاہ نے عمران عباس کو اسکرین شاٹ پر ٹیگ کیا تھا اور لکھا تھا: "مبارک ہو عمران عباس ۔

عشنا شاہ کی اسٹوری پوسٹ  کے جواب میں عمران نے لکھا تھا: "اوشنا اور میں جلدی میں ایک دوسرے کو بتانا ہی بھول گئے۔

تھمب نیل پر ڈالی گئی تصویر پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ” یوٹویبر جی ! تصویر تو صحیح سی فوٹو شاپ کرالیتے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button