نیوزی لینڈ نے بھی پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

دبئی : میچ سے پہلے ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے پاکستان کو ورلڈ کپ میں فیورٹ قرار دے دیا ہے ۔

یہاں شارجہ میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کے پاکستان کا دورہ حکومت کی ہدایات پر ختم ہوا ، پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے تعلقات اب بھی اچھے ہیں ۔

مزید انہوں نے کہا ہے کے پاکستان نے بھارت کو متاثر کن انداز میں شکست دی ہے جس کے بعد پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ بن گئی ہے ۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنی بولنگ کا ایڈوانٹج حاصل ہے جبکہ پاکستانی بولرز نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو زیادہ اسکور نہیں کرنے دیا ہے جو دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے ۔

یہ بات بھی واضح رہے کہ بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اگلا ہدف دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے ۔

اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ آج شام 7 بجے شارجہ میں کھیلا جائے گا ۔

یاد رہے کے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی ۔

اس کے علاوہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button