پیٹرولیئم مصنوعات ، قیمتوں میں کمی

حکومت کی طرف سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ، وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے ٹوئیٹر پر اعلان کیا۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1.79 روپے کمی کردی ہے ، جس کے بعد 16 اپریل سے پیٹرول  108.56  روپےفی لیٹر فروخت کیا جائے گا۔

حماداظہر نے بتایا کہ وزیر اعظم نے دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بھی منظوری دے دی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) 2.32 روپے کی کٹوتی کے بعد 110.76 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

مٹی کےتیل کے نرخوں میں 2.06 روپے کی کمی کے بعد اب مٹی کا تیل 80 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوگا ، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 77.65 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا۔

Back to top button