نیا پیٹرول بم قیمت میں دس روپے اضافے کا امکان

اسلام آباد : تازہ اطلاع کے مطابق یکم نومبر سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔

حکومتی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول ساڑھے 6 روپے سے دس روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے تک اضافہ متوقع ہے ۔

مگر تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر انحصار کرے گا ۔

ان قریبی ذرائع کا بتانا ہے کے اس وقت ایک لیٹر پیٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے ہے ۔

اور مزید ذرائع کا کہنا ہے کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجوہات 26 اکتوبر تک ڈالر اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے ۔

پاکستانی وزارتِ خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی ۔

یہ بات بھی واضح رہے کہ حکومت نے 15 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کیا تھا ۔

دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں میں چینی 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، شہری سرکاری ریٹیل قیمت سے 25 سے 30 روپے فی کلو تک مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button