یورو کپ کا نیا چیمپین

یوروپی  فٹ بال کی دنیا کی سب سے بڑے چیمپیئن شپ  یوروکپ کا فائنل آج انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان کھیلا گیا۔

انگلینڈ کے ہوم گراؤنڈ پر اٹلی نے انگلینڈ کو  ایک سنسنی خیز  مقابلہ کے بعد شکست  سے دوچار کیا۔

انگلینڈ کے لیوک شا نے انتہائی جلدی دوسرے منٹ میں گول کرکے  میچ میں انگلینڈ کی  پوزیشن برتر بنا دی۔یہ گول یورو کپ کے اب تک کے کسی بھی فائنل میں جلدترین  کیے جانے والا گول ہے۔

تاہم اٹلی کے لیونارڈو بونچی نے 67 ویں منٹ میں اٹلی کے لئے گول  کر کے مقابلہ برابر کردیا۔

مقررہ وقت کے اختتام پر میچ 1-1 گول سے برابر تھااوراضافی وقت کے اختتام پر بھی اسکور 1-1 ہی رہا۔

جسکے بعد فیصلہ پنلٹی ککس پر چھوڑا گیا اور پنلٹی ککس میں اٹلی نے 3-2 کی برتری کے باعث کامیابی حاصل کی۔

اٹلی وہ ٹیم ہے جو دنیا کی سب سے زیادہ  مرتب ٹیموں میں سے ایک ہے ، جو کہ پچھلے چند سالوں میں ٹرافی کے قریب پہنچ کر بھی اسکو پانے میں ناکام رہی ہے۔ واضح رہے اٹلی حالیہ برسوں میں – 2011اور 2012 میں دو مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کرچکا ہے۔

دوسری طرف انگلینڈ کی صورتحال مختلف ہے ، وہ 1966 کے بعد سے فائنل میں بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button