نیا ڈرامہ صنف آہن

ہمایوں سعید اور انٹر سروسز پبلک ریلیشنس (آئی ایس پی آر) کےآئندہ آنے والے مشترکہ  پروجیکٹ میں پاکستانی  شوبز انڈسٹری کی پانچ نمایاں خواتین شرکت کر رہی ہیں۔

آئندہ پروجیکٹ کا عنوان صنفِ آہن(فولادی خواتین) ہے ،  اس ڈرامے کو عمیرہ احمد نے لکھا ہے اور ندیم بیگ نے  اس کی ہدایت کاری کی ہے۔

جب کہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے اشتراک سے بننے والے اس پروجیکٹ کےپروڈیوسر ہمایوں سعید ، ثمینہ ہمایوں سعید ، شہزاد نسیب ، اور سکس سگما کی ثنا شاہنواز ہیں۔

اس میگا پروجیکٹ ‘صنف آہن’ کی مرکزی کاسٹ  سجل علی ، یمنا زیدی ، سائرہ یوسف ، کبری خان اور رمشا خان پر مشتمل  ہے۔میگا پروجیکٹ جلد ہی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

توقع کی جارہی ہے کہ حالیہ دنوں میں آئی ایس پی آر کے سب سے مشہور سیریل عہد وفا (2019) کے بعد صنف آہن بھی  آئی ایس پی آر کی ایک اور میگا ہٹ ہوگی۔

عہد وفا  میں احد رضا میر(سجل علی کے شوہر جو  صنف آہن میں کام کر رہی ہیں) ، عثمان خالد بٹ ، زارا نور عباس ، وہاج علی ، علیزےشاہ ، اور دیگر شامل تھے۔

مصطفی آفریدی کاتحریر کردہ  ڈرامہ عہد وفا 2019 میں ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button