حج سے متعلق نئی پابندی

سعودی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق محرم کے ساتھ حج درخواستیں دینے والی خاتون تنہا درخواست منسوخ نہیں کراسکتیں ۔

مزید یہ کہ بطور محرم   حج درخواست دینے والے مرد بھی تنہا اسے منسوخ نہیں کراسکتے،ارادہ بدلنے کی صورت میں درخواست گزار دونوں محارم کی درخواست منسوخ ہوگی۔

واضح رہے کہ خاتون کا محرم  شوہر،بھائی،بیٹا اور والد ہوسکتے ہیں۔اُدھر سعودیہ عرب میں عازمین حج کے خیر مقدم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

حج سے متعلق 30 سے زائد اداروں کے تعاون سے اسٹریٹجک اور آپریشنل منصوبے تیار کرلیے گئے ہیں،کورونا سے محفوظ رہائشیں حجاج اکرام کے لیے تیار کرلی گئی ہیں۔

دوران حج ،عازمین حج کو رہائش گاہ سے مطلوبہ مقامات تک لے جانے کے لیے بسوں کا انتظام کرلیا گیا ہے۔100 حاجیوں کی گنجائش والی بس میں 50 حاجیوں کے لیے سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ عازمین حج 17 اور 18 جولائی   کو پہنچنا شروع ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button