پڑوسی ملک کی فکسنگ کی پیشکش، محمد وسیم

محمد وسیم نے 13 ستمبر 2019 کو دبئی کے میرینہ باکسنگ ہال میں فلائی ویٹ باٹ باکسنگ چیمپیئن شپ میں فلپائنی باکسر کونراڈوسور کو محض 82 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرکے اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

پاکستانی باکسر نے چیمپیئن شپ جیتنے کے بعد کامیابی کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کیا تھا جہاں بھارتی حکومت نے پابندیاں عائد کرتے ہوئے پوری وادی کا لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2017 میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی جاری کردہ رینکنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کو فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک باکسر قرار دیا گیا تھا۔

یوم پاکستان کے موقع پر ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے میچ فکسنگ سے متعلق بڑا انکشاف کیا اور بتایا کہ 2016 اور 2017 جب میں  نے  ڈبلیو بی سی سلور ورلڈ ٹائٹل اپنے نام  کیا تھا اس وقت پڑوسی ملک نے مجھے ایک لاکھ پاؤنڈز کی آفر دی تھی فائٹ فکس کرنے کے لیے اور میں نے اس سے انکار کردیا تھا،ایک محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے میں نے یہ سب کچھ کیا،اس سال کے درمیان یا آخر میں ورلڈ ٹائٹل فائٹ ہونے والی ہے، مجھ سے فکسنگ کے لیے رابطہ  کیا جارہا ہے کہ ورلڈ ٹائٹل آپ فکس کریں، میں ایک محب وطن اور مضبوط ارادوں کا حامل پاکستانی ہوں، میرا پنچ ان فکسرز کے لیے بھی ہے جو ہمیں آفرز کرتے ہیں، میں اپنے ملک کے لیے کھیلتا ہوں۔

Back to top button