ٹی ایل پی سے مذاکرات کے دروازے ابھی کھلے ہیں

اسلام آباد : پاکستان کے محترم وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد صاحب کا کہنا ہے کے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے ہیں ۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا ہے کے کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے تک مسلسل جاری رہا ہے ، اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔

تحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دروازے ان پر ابھی بند نہیں کیے گئے ہیں لیکن ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائے گا چاہے کچھ بھی کرنا پڑے گا ۔

وزیر صاحب شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کے خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں، حکومت نے ہر صورت میں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔

شیخ رشید صاحب وفاقی وزیر کا اور کہنا تھا کے میں اور وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کالعدم جماعت ٹی ایل پی سے مذاکرات کریں گے ۔

یہ بات بھی یاد رہے کے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری رہا تھا ۔

اس وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے بھی شریک ہوئے ہیں ۔

مزید اس کے علاوہ وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی اجلاس میں موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button