نیلم منیر : پشتو گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی

شوبز تڑکا : اداکارہ نیلم منیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پشتو گانے پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

اس میں اداکارہ کو ویڈیو میں ساڑھی میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو کب کی ہے مگر انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی ہے ۔

اس مذکورہ ویڈیو پر جہاں کچھ صارفین کو اداکارہ کا یہ انداز پسند آیا وہیں متعدد افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا ہے ۔

حتی کے ایک صارف نے اداکارہ کو یوں دنیا سے غافل ڈانس کرتے دیکھ کر انہیں ‘ملنگ’ قرار دیا ہے ۔

یہ بھی خیال رہے کچھ عرصہ قبل بھی نیلم منیر کے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے گاڑی میں سفر کے دوران ڈانس اسٹیپ کیے تھے ۔

وہاں نیلم کا ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ کسی دوست کی جانب سے مذکورہ ویڈیو لیک کی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button