بڑے ادارے کے بڑے فیصلے NCOC

کورونا کی کم ہوتی شرح کے پیش نظر پابندیوں میں کمی ہونے لگی ہے ،این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کی اہم بیٹھک میں  بڑے فیصلے کیے گئے جس میں سب سے اہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ  یکم جنوری سے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں رات 10 بجے تک جاری رہیں گی۔

این سی او سی نے سخت شرائط کے ساتھ ہوٹلوں میں انڈور ڈائیننگ اور جموں کو بھی کام کرنے کی اجازت دے دی ہے

مزارات اور سینیما کو بھی کھول دیا گیا ہے ۔ ،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے  ایس ا و پیز پر سختی سے عمل کو ناگزیر قرار دے دیا ،وبا کے اثرات مزید کم ہونے کی صورت میں  پابندیوں میں اور زیادہ کمی  کرنےکا عندیہ بھی دے دیا۔

ثقافتی ،مذہبی ،دیگر اجتماعات اورجسمانی لمس والے کھیلوں پر پابندی برقرار رہے گی۔شادی کی آؤٹ ڈور تقاریب میں 400 افراد اور ان ڈور میں 200 افراد شریک ہوسکیں گے ۔

ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ

مزارات  پر زیارت کے لیے جایا جاسکے گا اور سینیماؤں میں رات  ایک بجے تک فلموں کی نمائش کی جاسکے گی۔ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو سابق گنجائش کے ساتھ جاری رکھنے کی بھی اجازت دے دی گئی ۔

جبکہ سیاحت کے لیے پالیسی الگ سے جاری کی جائے گی اور تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ صوبوں کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انڈور ڈائیننگ ،تفریحی مقامات،سوئمنگ پول،سینیما ہالز اور جمز میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ استفادہ صرف ویکسی نیشن لگانے والے افراد ہی کر سکیں گے۔

مزید براں متعلقہ شعبوں میں سرٹیفیکٹ کی تصدیق اور عملے کی ویکسی نیشن انتطامیہ کے لیے لازم ہوگی، جمز کے مالکان ذمہ دار ہوں گے۔

تصدیق کے لیے  نمز کی ویب سائٹ پر سیریل  نمبر ڈال کر یا سرٹیفیکٹ  کے کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے یا  1168 پر قومی شناختی کارڈ نمبر میسج کر کے بھی تصدیق کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button