این سی بی کا شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپہ

ممبئی : ڈرگ بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے شاہ رخ خان کے گھر تازہ چھاپہ مارا ہے ۔

مصدقہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے آج صبح منشیات کیس میں گرفتار اپنے بیٹے آریان خان سے ممبئی کی سینٹرل جیل میں ملاقات بھی کی تھی ۔

ان رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کے اس ملاقات کے بعد این سی بی کی جانب سے منشیات کیس کے سلسلے میں شاہ رخ کی رہائش گاہ ’منت‘ پر چھاپہ مارا گیا تھا ۔

تازہ رپورٹ میں بھارتی میڈیا کی جانب سے ابھی تک اس چھاپے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں کہ آیا چھاپے کے دوران اداکار کے گھر سے منشیات برآمد ہوئی بھی ہیں یا نہیں ہوئی ہیں ۔

مگر دوسری جانب بھارتی میڈیا کی کچھ خبروں میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ این سی بی نے شاہ رخ کے گھر چھاپے کی تردید کردی ہے ۔

یہ بات بھی یاد رہے کہ آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی ۔

اس سے قبل منشیات کیس میں گرفتار آریان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد شاہ رخ خان پہلی بار ممبئی کی آرتھر جیل میں قید بیٹے سے ملنے پہنچ گئے تھے ۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج سے شروع ہونے والی کورونا گائیڈلائنز کے مطابق رشتے دار اور وکلا جیل میں قیدیوں سے ملاقات کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button