نواز شریف کی 88 کنال 4 مرلہ زمین نیلام

سابق وزیر اعظم کی زمین  گزشتہ روز نیلام کردی گئی   ہے۔

 شیخوپورہ میونسپل کمیٹی ہال میں نواز شریف کی  88 کنال 4 مرلہ  کی اراضی  کی نیلامی کا عمل مکمل ہوا ،نیلامی کے عمل میں 3 خریداروں نے حصہ لیا۔

محمد بوٹا نامی شخص نے سب سے زیادہ ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑ   بولی لگائی ،حتمی فیصلہ احتساب عدالت اسلام آباد کرے گی ۔

محمد بوٹا کا نیلامی کے بعد میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ "مہنگا سودا نہیں کیا”۔

عدالت کے حکم پر کی گئی نیلامی کا عمل   صبح 10 سے شام 4 بجے تک جاری رہا ہے  ،عدالت کے حکم پر  اراضی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ جائیداد کے تین مبینہ مالکان بھی سامنے آئے، ایک شہری محمد اشرف کا  دعوی تھا کہ  وہ زمین کا مالک ہے اور رقم ادا کرچکا ہے،جبکہ مختار حبیب نامی شہری نے وراثتی مالک ہونے کا دعویٰ کیا۔

دعوےداروں کو نیلامی کو نیب عدالت سے رجوع کرنے کا کہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button