نصیرالدین شاہ جلد گھر چلے جائیں گے

نصیرالدین شاہ کو تین دن پہلے اس وقت فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جب وہ نمونیا میں مبتلا ہو گئے تھے وہ ایڈمٹ ہیں اور ڈاکٹرز ان کا ہاسپٹل میں علاج کر رہے ہیں ۔

ڈا کٹرز کے مطابق نمونیہ کے ساتھ اپنی لڑائی کے دوران بولی وڈ اسٹار نصیرالدین شاہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

ان کے سکریٹری کے مطابق ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کے نصیر الدین شاہ کا جمعہ کے روز اسپتال سے فارغ ہونے کا امکان ہے ۔

ان کا کہنا تھا کے وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ نصیرالدین شاہ کے سکریٹری جیرج نے ایک ہندوستانی روزنامہ کو بتایا کہ انہیں کل ہی فارغ کردیا جائے گا ۔

بدھ کے روز ، تجربہ کار اداکار کو فوری طور پر اس وقت اسپتال لے جایا گیا جب وہ نمونیا کا علاج گھر پر ہی کر رہے تھے کے انکی اچانک طبیعت بگڑ گئی ۔

ان کی اہلیہ اور تجربہ کار اداکار رتنا پاٹھک شاہ نے انکشاف کیا کہ ان کے پھیپھڑوں میں نمونیا کا ایک چھوٹا سا پیچ تھا ۔

ایک مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ نے بتایا ، کے نصیرالدین شاہ دو دن سے اسپتال میں ہے ۔

وہ طبی نگرانی میں ہیں ۔ انہیں نمونیا کے لئے لایا گیا تھا ۔ ان کے پھیپھڑوں میں ایک پیچ ملا تھا جس کی وجہ سے فوری طور پر ان کا اسپتال میں داخل ہونا ضروری ہوگیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button