نادرا سرٹیفکیٹ پابندی ہٹالی گئی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانیوں کے لیےنادرا سے جاری کردہ کورونا  ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق سے متعلق جاری  کیا گیاحکم نامہ واپس لے لیا ہے۔

دفتر خارجہ  کےترجمان زاہد حفیظ چوہدری اورعرب امارات کے سفیر ابراہیم الزاہبی نے تنسیخ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا  ہےکہ  اب نادرا ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ کی دفتر خارجہ اور سفارت خانے سے تصدیق  کرانا لازم نہیں ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا تھا کہ فلائٹ آپریشن  کی بحالی  کے بعد یو اے ای سفر کے لیے صرف نادرا سرٹیفکیٹ  کا ہونا ضروری  ہوگا۔

ابراہیم الزاہبی کا  یہ بھی کہنا تھا کہ  پاکستانیوں کو سفر کے لیے  سرٹیفیکٹ کی  دفتر خارجہ اور سفارت خانے سے  تصدیق  کرانالازمی نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلےیو اے ای سفارتخانے کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ متحدہ عرب امارات  میں داخلے کے لیے نادرا سے جاری  کردہ کورونا سرٹیفکیٹ کو یو اے ای سفارت خانے سے تصدیق  کرانا لازمی  ہوگا ۔

مزید یہ کہ اس سرٹیفیکٹ کی شرط کی  پالیسی کا اطلاق یکم اگست سے تمام عام پاکستانیوں، یو اے ای کے شہریوں کے اہلخانہ اورسفارتکاروں پر بھی  ہوگا۔

یاد رہے کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت کئی جنوبی ایشیائی ممالک پر  سفری پابندی لگا رکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button