مراد علی شاہ کا اچانک دورہ ، ٹھنڈی کولڈرنک پی

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا،طارق روڈ پر واقع کولڈرنک شاپ کے نابینا دکاندار  کی طرف سے لگائے گئے بورڈ کو دیکھ کر وہ اچانک رک گئےاوراس سے ملاقات کی۔

وزیر اعلی نے خود بھی کولڈرنک پی اور وزراء اور ساتھیوں کو بھی پلائی۔نابینا دکاندار نے بورڈ لگا رکھا تھا جس پر وزیر  اعلی  سندھ   اور  کراچی کےدیگر اعلی حکام سے  کی گئی اپیل تحریر  تھی  کہ نابینا ہوں کوئی تنگ نہ کرے مزید لکھا تھا کہ اس دوکان سے ہی میرا گزر بسر ہوتا ہے۔

بورڈ پر لکھی تحریر کے متعلق وزیر اعلی کے استفسار پر بزرگ نے  وزیر اعلی کو بتایا کہ انتظامیہ اور پولیس  تنگ کرتی ہے جس پر مراد علی شاہ نےایڈمنسٹریٹر  کے ایم سی کو فون کیا اور نابینا دکاندار کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلی نے بوڑھے مشروب فروش کو پیسے ادا کیے اور اسکے ساتھ فون نمبر کا تبادلہ  کیا اور کہا کہ اب اگر کوئی تنگ کرے تو مجھے بتائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button