ملتان سلطان نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ابو دھبی: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد بدھ کے روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی وہ واحد ٹیم بن گئی جو 100 رنز کے فرق سے جیتی ہے ۔

ملتان سلطان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز سے شکست دے کر اسلام آباد یونائیٹڈ کا ریکارڈ توڑ دیا ، جس نے 2020 میں ٹورنامنٹ کے پانچویں ایڈیشن کے دوران لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دی تھی ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرا پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کا خواب لیے ملتان سلطان سے شکست کے بعد چھٹے سیزن سے باہر ہوگیا ہے ۔

جب 184 رنز کا ہدف ملا تو سرفراز احمد کی ٹیم تیزی سے وکٹیں گنواتی رہی اور وہ اس سے بازیاب نہ ہوسکی ۔

زمبابوے کے برزنگ مزاربانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعظم خان کو جب آوٹ کیا تو ٹیم نے سوچا کہ انہیں امید ہے کے جب تک کہ ان کا کپتان کریز پر کھڑا ہے وہ جیت جائینگے لیکن سرفراز کو نویں اوور میں واپس پویلین جانا پڑا جب وہ سہیل تنویر کے اوور میں عمران طاہر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے ۔

اسکے بعد طاہر نے اپنے اوور میں محمد نواز ، حسن خان اور خرم شہزاد کو آؤٹ کیا اور بارہویں اوور میں انہوں نے کوئٹہ کے لیے نو رنز بنانے والے عثمان شنواری کی وکٹ حاصل کی ۔ اگلے ہی اوور میں شاہنواز دھانی نے کوئٹہ کی آخری وکٹ حاصل کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم کو 73 رنز پر آؤٹ کردیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button