ملا ہیبت اللہ کی قندھار میں عوامی اجتماع میں شرکت

قندھار : طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے قندھار میں ایک عوامی اجتماع میں شرکت کی ہے ۔

ایک غیر ملکی میڈیا چینل کے مطابق طالبان حکام کا بتانا ہے کہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں مدرسہ دارالعلوم حکیمیہ کے اجتماع میں شرکت کی ہے ۔

ان میڈیا رپورٹس کے مزید مطابق طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ملا ہیبت اللہ نے اجتماع میں سپاہیوں سے 10 منٹ کا مختصر خطاب بھی کیا ہے تاہم ان رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ملا ہیبت اللہ نے اپنے خطاب میں سپاہیوں کو کیا ہدایات دیں ہیں ۔

اس بات کا بھی خیال رہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کی میڈیا پر اب تک چند ایک تصاویر ہی سامنے آئی ہیں اور اگست میں طالبان کی حکومت بننے کے بعد ملا ہیبت اللہ اب تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں ۔

مزید یہ کے طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ملا ہیبت اللہ جب ضروری ہوا تو عوام کے سامنے ضرور آئیں گے ۔

جبکہ کچھ عرصہ قبل کئی دنوں کی مشاورت کے بعد افغان طالبان نے ملا محمد حسن اخوند کو سربراہ مملکت مقرر کردیا تھا ۔

اس وقت طالبان کے سینیئر رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ملا محمد حسن اخوند طالبان کی نئی حکومت میں ریاست کے سربراہ ہوں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button