مفتی منیب الرحمٰن کا نام فورتھ شیڈول میں داخل

انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہروں اور فسادات کے سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن اور دیگر کے نام چوتھے شیڈول میں شامل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

چوتھا شیڈول ان پابند افراد کی ایک فہرست ہے جن پر انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) 1997 کے تحت دہشت گردی یا فرقہ واریت کا شبہ ہے۔ معتبر خفیہ اطلاعات کے بعد ان کے نام چوتھے شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں جس کے مطابق محکمہ داخلہ انکو سفر ، تقریر اور کاروبار پر پابندیوں کا نشانہ بناسکتا ہے۔

مذہبی اسکالرز مفتی منیب الرحمٰن ، حاجی رفیق پردیسی ، غلام غوث بغدادی ، مولانا ریحان ، امجد نورانی ، علی محمد اسلم ، عامر چوٹھانی اور دیگر کے ناموں پر مشتمل اس فہرست میں چوتھے شیڈول میں تقرری کے لئے حتمی شکل دی گئی ہے۔

چوتھے شیڈول میں مذکورہ بالا ناموں کی جگہ کے لئے کراچی کے ضلع مشرق کے تھانوں سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ فی الحال پولیس دستاویزات مرتب کررہی ہے اوریہ انسداد دہشت گردی کے محکمہ (سی ٹی ڈی) کو بھیجی جائے گی۔

Back to top button