موٹر وے زیادتی کیس عدالت نے سزائے موت سنادی

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کوتین تین سزائیں سنائی گئی ہیں ایک جرم میں  ایک ایک بار عمر قید، ایک جرم میں ایک ایک بار چودہ سال قید، ایک جرم میں دونوں ملزمان کو 50 50 ہزار روپے جرمانہ اور مرکزی جرم (جنسی زیادتی) میں سزائے موت سنا دی گئی ہے ۔

20 فروری کوموٹروے زیادتی کیس کا چالان داخل ہوا تھا،3 مارچ کو دونوں ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد ہوئی تھی اور 3 مارچ سے 18 مارچ کے دوران 7 سماعتیں ہوئیں ، 40 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے گئے تھے، گواہوں میں متاثرہ خاتون اور مقدمہ مدعی کا بیان بھی قلمبند کیا گیاتھا،استغاثہ اپنا موقف ثابت کرنے میں کامیاب رہا

مارچ سے 18 مارچ کی قلیل مدت میں اس کیس کا ٹرائل مکمل کرلیا گیااور 18 مارچ کو اسکا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا اور آج وکلاء کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعداس کیس کی سماعت مکمل کی گئی اور انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کیمپ جیل میں فیصلہ سنادیا۔

Back to top button