ایک ہزار سے زائد مویشی ہلاک

بلوچستان کے علاقے کچھی ڈھاڈر میں  طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری نے  تباہی مچادی ہے،ہواؤں اور ژالہ باری کے نتیجے  میں ایک ہزار سے زائد مویشی  ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ  1شخص  بھی جان سے گیا اور 16افراد زخمی ہوئے۔

اےسی ڈھاڈر نعمت ترین کے مطابق ڈھاڈر میں متعدد عمارتوں کی دیواریں اور چھتیں گر گئی ہیں ،درجنوں کچے مکانات درہم برہم ہوگئے ہیں جبکہ طوفانی ہواؤں کے باعث 35 سے زائد بجلی کے کھمبے بھی گر گئے ہیں،نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے اس وقت سروے جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  علاقے میں مواصلات کا سارا نظام درہم برہم ہوگیا  ہے اور ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

کچھی ڈھاڈر میں اس وقت لوگوں کو شدید شکلات کا سامنا ہے ، پینے  کےصاف پانی کا حصول بھی  دشوار ہوگیا ہے ،لوگ حکومت سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ فوراً ان کے علاقے میں امدادی ٹیمیں بھیجے۔

دوسری جانب محکمہ موسیات نے آئندہ  24 گھنٹوں کے دوران  بارکھان ،لسبیلہ،،قلات،خضدار،رحیم یار خان،فیصل آباد،ملتان،لاہور ،اسلام آباد،مانسہرہ ،بالاکوٹ اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 تاہم کراچی،کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں  موسم گرم اور  خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ   محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات گئے ہلکی بارش متوقع ہے اور یہ سلسلہ کل صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button