کراچی میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی منگل کی صبح سے ہی شہر گھنے اور سیاہ بادلوں کی زد میں رہا ۔

دریں اثناء ، محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشن گوئی بھی کی ہے ۔

جبکہ آج صبح ملیر ، گلشن حدید ، کورنگی ، قائد آباد ، شاہراہ فیصل کراچی اور شہر کے دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی تھی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے ۔ آج شہر میں نمی کی سطح 80 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

پی ایم ڈی کراچی کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا کہ شہر میں آج وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بارش کا نظام اس وقت وسطی ہندوستان میں موجود ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحیرہ عرب سے آنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے آج صبح شہر میں ہلکی بارش ہوئی ہے ۔

اس کے علاوہ پی ایم ڈی نے 9 اور 10 ستمبر کے درمیان کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔

پی ایم ڈی کراچی کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا تھا کہ خلیج بنگال میں ایک اور کم دباؤ والا موسمی نظام تیار ہورہا ہے ۔

عہدیدار نے کہا کے ، بارش کا نظام مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ جمعرات اور جمعہ کے درمیان کراچی اور سندھ کے دیگر حصوں میں بارش کا سبب بن سکتا ہے ۔

دوسری طرف ، میٹ آفس نے ملک میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر موسمی الرٹ جاری کردیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button