مون سون سسٹم پاکستان میں

گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ نوری آباد ،بحریہ ٹاؤن ،سہراب گوٹھ، گلشن حدید اور ملیر میں  تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔

صدر، لیاری، کورنگی، ہول سٹی ایریا، کلفٹن اور ڈیفنس میں بھی بادل جم کے برسے۔ بارش کے بعد شاہراہ فیصل، میٹروپول اور صدر میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

آج بھی محکمہ موسمیات نے کراچی ،لاہور سمیت ملک کے متعدد شہروں میں گھن گرج کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

موسم بتانے والے اداروں نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، دادو، شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، جیکب آباد ، عمر کوٹ، ،خوشاب، فیصل آباد، ٹھٹہ، زیارت، خضدار، قلات، سبی، بارکھان اور آبران، لسبیلہ ،ہرنائی، پنجگور، کوہلو، نصیر آباد، لاہور، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ  اور بحیرہ عرب میں اُٹھنے والی نم ہواؤں  سے مون سون سسٹم کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button